ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف جاری

0

منگل کو ملک میں مسلسل پانچویں دن ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج ڈیزل کی قیمت میں 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز بھی مستحکم رہیں۔
ستمبرمیں ڈیزل 2.94 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی  ملک کی سرخیل  کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر رہا ، جب کہ ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 70.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل آٹھ پیسے کی کمی سے 77.04 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پربرقرار ہے  ، جبکہ ڈیزل کی قیمت آٹھ پیسے کی کمی سے 74.15 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی ، جبکہ ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 76.10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات  کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:

 میٹرو            ڈیزل              پٹرول
دہلی            70.63            81.06
ممبئی          77.04            87.74
کولکتہ         74.15            82.59
چنئی           76.10            84.14

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS