دھرم سنسد معاملہ،سپریم کورٹ پہنچی ہندو سینا
نئی دہلی (ایجنسیاں)دھرم سنسد معاملے میں ہندو سینا نامی تنظیم کے صدر ویشنو گپتا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے خود کو معاملے میں فریق بنانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اِس معاملے میں داخل قربان علی کی عرضی کی مخالفت کی، ساتھ ہی پچھلے دنوں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی اور کانگریس کے لیڈر مولانا توقیر رضا، ساجد رشیدی، امانت اللہ خان اور وارث پٹھان وغیرہ لیڈران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.