ممبئی:فلک بوس عمارت میں آتشزدگی،7ہلاک

0
News18

ممبئی(یواین آئی)مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ایک بیس منزلہ رہائشی عمارت کی 18ویں منزل پر آگ لگ جانے سے سنیچر کو سات افراد کی موت ہوگئی جبکہ 17دیگر جھلس گئے، حکام نے یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ سنٹرل ممبئی کے ٹرڈیو میں نانا چوک کے نزدیک کملارہائش عمارت میں ہوا۔ اس حادثہ میں 17دیگر افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں بھاٹیہ اسپتال میں پہنچایا گیا۔ تین افراد کو انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا اور ان کی حالت نازک ہے ۔ فائربریگیڈ کے ذرائع کے مطابق آگ لگ جانے کا واقعہ صبح 7:30بجے ہوا۔ اس واقعہ میں 19افراد کو بچایا گیا ہے۔ آگ لگنے کے واقعہ کے اسباب کے بارے میں ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔دریں اثنا آتشزدگی میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم کے دفتر نے فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار، جبکہ ریاستی سرکار نے مہلوکین کے لیے فی کس 5 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS