فلم’بابل کی گلیاں‘میں رانی چٹرجی کے ساتھ نظر آئیں گے دیو سنگھ

0
image:ytube

ممبئی : (یو این آئی) بھوجپوری اداکار دیو سنگھ اپنی آنے والی فلم ’بابل کی گلیاں‘میں اداکارہ رانی چٹرجی کے ساتھ اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔
https://www.instagram.com/p/CN1Cx0XgEPN/?utm_source=ig_web_copy_link
کئی دہائیوں تک بھوجپوری فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی رانی چٹرجی اور اداکار دیو سنگھ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے،جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے ہیں۔’دنیا جائے بھاڑ میں‘نغمہ آنے والی بھوج پوری فلم ’بابل کی گلیاں‘کا اسپیشل نغمہ ہے۔ اس گانے کو اکبر پور میں شوٹ کیا گیا ہے۔
فلم’بابل کی گلیاں‘ایک مکمل سماجی اور خاندانی فلم ہے۔ اس گانے میں رانی کے ساتھ رقص کرتے دیو سنگھ بھی اچھے لگ رہے ہیں۔ اگرچہ دیو سنگھ کے پرستاروں نے انہیں کبھی اس انداز میں نہیں دیکھا ہوگا،لیکن اپنی اداکاری کو زندہ کرنے والے دیو سنگھ نے رانی چٹرجی کے ساتھ اس گانے میں بہت سے ہک اسٹیپ کیے ہیں جسے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS