کورونا متاثرین کی امداد کے لئے پرینکا گاندھی نے یوگی کو کئی اہم تجاویز پیش کی

0

نئی دہلی : ( یواین آئی) اترپردیش میں کانگریس کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران میں شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے متعدد اہم تجاویز پیش کی ہیں۔
جمعرات کو یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے خط میں مسز واڈرا نے کہا کہ عوام کو ان کی صورتحال پر چھوڑنے کے بجائےعوام کے درد کو سمجھنا چاہئے اور ان کے مفاد میں اقدامات کرنے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو متوسط ​​طبقے کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔ لوگ پریشان ہیں اور اپنے پیاروں کے علاج کے لئے قرض لے رہے ہیں۔ لہذا،پرائیویٹ اسپتالوں میں کم سے کم قیمت پرعلاج کی سہولیات دستیاب ہواورساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ بھی دیا جائے۔
مسز واڈرا نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں سے لوگ افسردہ ہیں۔ لہذا ، افراط زر پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بجلی کی شرح میں اضافہ نہ ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مدت کے دوران تاجروں اور دکانداروں کو فوری ریلیف دیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS