دیوریا:ایس پی۔ بی جے پی حامیوں کے درمیان مارپیٹ، 5زخمی

0
news18

دیوریا:(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع دیوریا کے گوری بازار اعلاقے میں بدھ کی دیر رات سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے حامیوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں 5افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کو میڈیکل کالج گورکھپور ریفر کیا گیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق دیوریا صدر اسمبلی میں گوری بازار علاقے کے کرماجیت پور گاؤں میں دیر رات ایک دعوت میں ایس پی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان مارپیٹ ہوگئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کو چوٹیں آئی ہیں۔ مینک اوجھا اور سنیل اوجھ کی نازک حالت دیکھتے ہوئے انہیں گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔
بی جے پی حامیوں کا الزام ہے کہ ایس پی امیدوار کے حامی گاوں میں رات میں پیسہ اور شراب تقسیم کررہے تھے جس کی بی جے پی حامیوں نے مخالفت کی۔
اس ضمن میں ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشر نے جمعرات کو بتایا کہ کرما جی پور گاوں میں رات ایک دعوت پارٹی کے دوران مبینہ طور سے دو فریقین میں مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک فریق کو چوٹیں آئی ہیں۔موقع واردات پر فورس تعینات کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس کے ذریعہ کاروائی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS