دہلی موسم: دہلی میں بارش کا انتظار اب ہوگا ختم،جانے کب بارش ہوگی

0

نئی دہلی (ایجسنی) : دہلی میں ایک بار پھر 40ڈگری کے پار ہے اور ہر کسی کو بارش کا انتظار ہے ۔ اس بیچ موسم کے ادارے نے راحت کی خبر دی ہے۔ راجدھانی میں بدھ سے بارش ہوسکتی ہے۔ منگل سے ہی موسم کے حال میں بدلائو نظر آرہا ہے۔ اس بیچ قومی راجدھانی میں پیر کو لوگوں کے دن کی شروعات میں شدید گرمی ہوئی ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.8ڈگری سیلسیس درج کی گی ہے۔ جو عام طور سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ موسم کے ادارے کے مطابق، دہلی میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوا میں نمی کا لیول 62فیصد رہا۔ چونکہ دن میں زیادہ تر بادل چھائیں رہنے اور گرجنے کے ساتھ ہلکے چھینٹے پڑنے کی امید ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 40ڈگری سیلسیس کے اردگرد رہنے کی امید ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS