دہلی این سی آر بارش سے موسم خوشگوار

0

نئی دہلی(یو این آئی) :قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو بادل چھائے رہے اور بارش کی بوندوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ یہاں پر ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کرنے والے لوگوں کو راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔صفدرجنگ موسمیاتی مرکز کے مطابق لودھی روڈ پر شام 5.30 بجے تک 01.0 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پریتم پورہ میں 000.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ یہاں نمی کی نسبتاً سطح شام 5.30 بجے 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار تک یہاں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے یہاں گرمی کی لہر کا ایک اور دور شروع ہونے کا امکان ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS