اندور میں بڑا حادثہ: دو منزلہ عمارت میں لگی خوفناک آگ، 7 افراد کی موت

0

اندور(ایجنسی) :مدھیہ پردیش کے اندور سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے شہر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ دو منزلہ عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ 8 افراد شدید جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ایم وائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی۔ اس وقت دونوں ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ اس واقعہ کے بعد اس وقت افراتفری کا ماحول ہے۔ لوگوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
دراصل آگ کا یہ خوفناک حادثہ اندور کے وجے نگر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ جہاں سوارن باغ محلہ کی دو منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متوفی کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا یا نہیں۔ وہیں واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر موجود ہے جو لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایم وائی اسپتال بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS