دہلی۔ممبئی میں 5 جی کے لیے 187 ارب روپیے کی سرمایہ کاری کی ضرورت

0

ملک میں ففتھ جنریشن ٹیلی کام سروس ’5جی‘ شروع کرنے کے لیے قومی سطح پر 2.3 لاکھ کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی اور قومی دارالحکومت دہلی اور کمرشیل راجدھانی ممبئی میں اس سروس کو شروع کرنے کے لیے 187 ارب روپیے کی ضرورت ہے۔ 

مارکیٹ اسٹڈی کرنے والی کمپنی موتی لال اوسوال فائینینشیل سروسز نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹھی آف انڈیا ’ٹرائے‘ کی جانب سے حال میں جاری ریزرو ریٹ کی قیمت کی بنیاد پر اپنی ایک تازہ رپورٹ میں یہ اندازہ پیش کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ممبئی میں 5 جی سروس کے لیے 100 ارب روپیے اور دہلی کے لیے 87 ارب روپیے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔ 

اس نے کہا کہ قومی سطح پر مڈ بینڈ میں 5 جی سروس شروع کرنے کے 2.3 لاکھ کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ 

اس نے کہا کہ ممبئی میں 100 میگا ہرٹز مڈ بینڈ اسپیکٹرم حاصل کرنے کے لیے 84 ارب روپیے کی ضرورت ہوگی جو کہ بنیادی قیمت سے زیادہ کی بولی لگانے سے بڑھ بھی سکتی ہے۔ اس کے لیے ممبئی میں نو ہزار ٹاور لگانے ہوں گے جس پر 18 ارب روپیے کی سرمایہ کرنی ہوگی۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS