دہلی :کرشنا نگر علاقہ میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

0

نئی دہلی :مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں صبح 2بج کر 10 منٹ  پر ا یک 4 منزلہ عمارت میں آگ لگی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ  کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔ 
اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عمارت  میں پھنسے  40 لوگوں کو فائر بریگیڈ کے عملہ نے بچا لیا۔  
 کرشنا نگر علاقہ میں 4 منزلہ عمارت کے گرائونڈ فلور میں آگ لگی جہاں ویسٹ پلاسٹک کو رکھا گیا تھا۔ اس عمارت کی بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے ۔ اس عمارت میں آنے
جانے کا ایک   ہی راستہ تھا۔ 
عمارت میں آگ لگنے کے سبب لوگ چھتوں پر چلےگئے۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS