اروناچل یونیورسٹی آف اسٹڈیز کے وی سی کا انتقال

0

اروناچل یونیورسٹی آف اسٹڈیز(اے ایو ایس) کے وائیس  چانسلر پروفیسر وی کے کاواترا کا انتقال ہو گیا ہے۔
ان کی عمر 69 برس تھی۔ 2 ماہ سے خراب صحت کی وجہ سے یہ گنگا رام اسپتال میں زیر اعلاج تھے۔ گزشتہ رات ان کا انتقال ہو گیا۔
 یہ دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج میں زولوجی شعبہ کے پروفیسر رہے، اور چند برس قبل یہاں سے ریٹائر ہوئے۔ اس کے بعد تین برس کی مدت تک انہوں نے اروناچل یونیورسٹی آف اسٹڈیز کے وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہے اور بخوبی خدمات کو انجام دیا۔ پروفیسر وی کے کاوترا ایک متحرک اور شائستہ شخصیت تھے۔  

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS