دہلی: فیکٹری میں شدید آتشزدگی،راحت رسانی کا کام جاری 

0

دہلی کےپیراگڑھ علاقے میں آج صبح ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ حادثہ کے فوراً بعد راحت رسانی ٹیم موقع پر پہنچی ۔عمارت میں راحت رسانی ٹیم کی کارروائیوں کے دوران ایک دھماکہ ہوا،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی۔ جس کے باعث فیکٹری میں فائر برگیڈ اہلکار سمیت متعدد افراد اندر پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS