بی جے پی کونسلروں پر لاکھوں کی وصولی کا الزام

0

نئی دہلی (ایس این بی)
عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار دہلی میونسپل کارپوریشن میں ہورہی بدعنوانی کا بڑا انکشاف کیا ہے ۔پارٹی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے نیو اشوک نگر کے وارڈ 4ای کی بی جے پی کونسلر رجنی پانڈے کے جیٹھ نشانت پانڈے پر مکان کا لینٹر ڈالنے کے عوض میں لاکھوں روپے رشوت لینے سے متعلق بات چیت کا آڈیو جاری کیا ۔اس آڈیو سے انکشاف ہواہے کہ نشانت پانڈے اور علاقائی جے ای نے بلڈر سمیت 3 لوگوں سے تقریباً 12لاکھ روپے لئے ہیں۔ پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں درگیش پاٹھک نے بی جے پی کی خاتون کونسلر اور اس کے جیٹھ نشانت پانڈے سمیت پورے گروہ کو پارٹی سے معطل کرنے اور دہلی پولیس کو معاملے کا نوٹس لے کر رپورٹ درج کرکے کارروائی کی مانگ کی ہے، وہیں مقامی ممبر اسمبلی روہت مہرولیا نے کہا کہ عوام نے اپنے علاقے کی ترقی کے لئے کونسلروں کو چنا تھا لیکن میونسپل کونسلروں نے ترقیاتی کام چھوڑ کر عوام کے خون پسینا چوسنا شروع کردیا ہے ۔ اس موقع پر ترلوک پوری اسمبلی حلقہ کے نیو اشوک نگر وارڈ 4ای سے منتخب میونسپل کونسلر رجنی پانڈے کے جیٹھ نشانت پانڈے اور اسی حلقہ کے ایک بلڈر کے بیچ ہوئی پیسوں کولے کر بات چیت کی آڈیو کلپ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے درگیش پاٹھک نے کہا کہ رجنی پانڈے تو محض چہرہ ہے،صحیح معائنہ میں مقامی کونسلر ہونے کا سارا کام دھام اور بدعنوانی کا سارا معاملہ ان کے جیٹھ نشانت پانڈے سنبھالتے ہیں ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS