آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی مجلس عاملہ کا انتخاب مکمل پروفیسر مشتاق احمد تیسری مرتبہ صدر اور ڈاکٹر سیداحمد خان چوتھی بار سکریٹری جنرل بنائے گئے

0

نئی دہلی (ایس این بی)
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی مجلس عاملہ کے انتخاب عمل میں آیا جس میں پروفیسر مشتاق احمد تیسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جبکہ چوتھی مرتبہ ڈاکٹر سید احمد خان سکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔اسی طرح ڈاکٹر ڈی آر سنگھ آرگنائزنگ سکریٹری ،ڈاکٹر عبد الجبار( پیلی بھیت )سینئر نائب صدر، ڈاکٹر ایس ایم حسین (ممبئی)،ڈاکٹر عطا اللہ شریف (حیدر آباد) ،ڈاکٹر فضل اللہ قادری (پٹنہ)، ڈاکٹر غلام قطب چشتی (جے پور ) نائب صدر منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر غزالہ جاوید (دہلی ) ،ڈاکٹر اختر حسین (پونہ ) ،ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور) ، ڈاکٹر صباحت اللہ (امروہہ ) ،ڈاکٹر رونق علی خان سکریٹریز اور ڈاکٹر شمشاد احمد خان (دہلی )خزانچی کے طور پر منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس طب یونانی کی شاخیں قائم ہیں۔ڈاکٹر سید احمد خان نے تنظیم کے مجلس عاملہ کے انتخاب پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS