ریا چکرورتی اوران کے بھائی سمیت 6 ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

    0

    ممبئی: آج انسداد منشیات اسکواڈ  کی ایک خصوصی عدالت نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار بالی ووڈ اداکارہ اور سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شیوک چکرورتی سمیت جملہ 6 ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔  عدالت میں این سی بی کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریا چکرورتی نے نہ صرف منشیات کا استعمال کیا بلکہ وہ منشیات کی فروخت ،حمل و نقل میں بھی ملوث تھی ،منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک جس کی وجہ سے اس کی ضمانت منظور نہیں کی جانی چاہئے۔
    عدالت نے کہا کہ بادی النظرمیں ملزمین کے خلاف شواہد موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔عدالت کل سماعت کو ملتوی کرنے کے بعد آج جمعہ کو جج جی۔این۔گؤرو نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد اپنے فیصلے میں اس کیس سے جڑے اور سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار کیے گئے ریا اور اس کے بھائی شوک کے علاوہ دیپش ساونت ، سیموئیل مرندڈا اور دو مبینہ منشیات فروش زید ولاترا اور باسط پریہار کو ضمانت سے انکار کردیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS