وزیراعظم مودی نے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی)میں ہندوستان کو رکن منتخب کرنےمیں حمایت کرنے والی عالمی برادری کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک عالمی سطح پر امن،سکیورٹی،لچیلے پن اور برابری کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔
ہندوستان کو کونسل کی بدھ کو ہوئی میٹنگ میں عارضی رکن منتخب کیاگیا۔ہندوستان آٹھویں بار کونسل کا عارضی رکن بنا ہے۔یہ دور اقتدار دو سال 22-2021 ہوگا،جو ایک جنوری سے شروع ہوگا۔
وزیراعظم مودی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا ،’’کونسل کا رکن منتخب ہونے میں عالمی برادری کی زبردست حمایت کے لئے دل سے شکریہ ۔ ہندوستان کونسل کے سبھی اراکین کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر امن،سلامتی،لچیلے پن اور برابری کے لئے کام کرےگا۔‘‘
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193 ملکوں نے اپنے 75 ویں اجلاس کےلئے صدر،سلامتی کونسل کے عارضی اراکین اور اقتصادی اور سماجی کونسل کے اراکین کےلئے انتخاب کرایا تھا۔ہندوستان کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ ،میکسیکو اور ناروے کو بھی سلامتی کونسل میں داخل ہونے کا موقع ملا ہے جبکہ کناڈا کو باہر ہی رہنا پڑےگا۔ہندوستان کو 192 میں سے 184 ووٹ ملے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS