دنیا میں کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ کے قریب

    0

    نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد ساڑھے چار لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 83.31 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 8331135 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور اس سے 448504 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 12881 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 366946 تک جا پہنچی ہے۔ اسی عرصہ میں 334 افراد کی ہلاکت کے ساتھ تعداد اموات 12237 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 160384 سرگرم معاملے ہیں اور اب تک 194325 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 2163290 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 117717 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں اب تک 955377 افراد اس کا شکار ہوئے ہیں اور 46510 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19 وبا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے اور اب تک 552549 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن کی وجہ سے 7468 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 300717 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS