لوگوں کے ساتھ حسن و سلوک کا معاملہ کریں: پوپ فرانسیس

    0

    پوری دنیا میں حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں بدھ کی صبح ویٹیکن میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے خطاب کیا۔ دعائیہ تقریب سینٹ پیٹرز بیسیلیکا ہوئی منعقد ہوئی، جس میں 60 ہزارافراد نے شرکت کی۔ مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا کہ امید کا دامن نہ چھوڑیں، دوسروں کے لیے مثالی بنیں۔ کسی سے اچھا سلوک روا رکھنے کے لیے اس کے اچھے ہونےکا انتظار نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خدا ہم سب سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔
    ادھر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاؤس میں چند ہفتوں پہلے ہی کرسمس ٹری روایتی انداز سے پہنچایا اور سجایا جاچکا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرسمس کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ کرسمس سے ایک رات قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لوریڈا کے ایک چرچ بھی گئے اور بعد میں فلوریڈا کے ہی ایک ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھایا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS