ٹیبل ٹینس میں جی ساتھیان کے نام چیک انٹرنیشنل اوپن خطاب

0
Image: Daily Advent

نئی دہلی:(یو این آئی) ہندوستان کے سرکردہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی ساتھیان گیان سیکرن نے بدھ کی رات چیک جمہوریہ کے اولوموک میں مردوں کے سنگلز کے فائنل میں یوکرین کے یوین پریشیپا کو شکست دے کر آئی ٹی ٹی ایف (انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن) چیک انٹرنیشنل اوپن خطاب جیتا۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ساتھیان نے فائنل میچ میں چوتھی سیڈ یوکرین کے یووین پرشیپا کو 4-0 (11-9، 11-6، 11-6، 14-12) سے شکست دی۔ ہندوستان کھلاڑی نے سیمی فائنل میں اپنے سویڈش حریف ٹرلز مورگارڈ کے زخمی ہونے کی وجہ سے سیدھا فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس سے قبل انہوں نے دو گیمز 11-4 ، 11-8 سے جیتے تھے۔ واضح رہے کہ ساتھیان نے اپنے حریفوں کو پورے ٹورنامنٹ کے دوران ایک سیٹ بھی جیتنے نہیں دیا۔
2016 میں بیلجیئم اوپن اور 2017 میں اسپینش اوپن کے بعد یہ ساتھیان کا تیسرا آئی ٹی ٹی ایف چیلنجر ٹائٹل ہے۔ پچھلے ہفتے انہوں نے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈرز بڈاپسٹ میں ہم وطن مانیکا بترا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS