تاؤتے گردابی طوفان: راجا پور میں موسلا دھار بارش

0

کولہا پور،رتناگری: (یواین آئی) گردابی طوفان تاؤتے نے اتوار کو مہاراشٹرکے راجا پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے اس میں پھنسے کم از کم 289 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جب کہ ایک ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔
تاؤتے نے آج رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے راجا پور ساحل سے ٹکرایا اور اس تحصیل کے سانگنے،ناٹے،جیتا پور،ابول گڑھ ،موسی قاضی دیہات میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔
ابولاگڑھ میں 68 خاندانوں کے مجموعی طور سے 254 اور موسی قاضی میں سات کھولی سے 35 کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا۔ جیتا پور اور ناٹے کے علاقے میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔ راجا پور اور سکھرپا سے بھی گھروں کے گرنے کے واقعے کی اطلاع ملی ہے۔
اسی دوران مڈگاؤں سے تھیوم جارہی نیتراوتی ایکسپریس پر ایک بڑا درخت گر گیا اگرچہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں متعین کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS