مسجد میں گھسی بھیڑ، جے شری رام کے جے گھوش کے ساتھ پوجا

0
CNB Live News

نئی دہلی (ایجنسی): کرناٹک کے بیدر میں دشہرے کے دن لوگوں کی بھاری بھیڑ ایک مسجد میں گھس گئی۔ اس دوران لوگوں نے وہاں نہ صرف بھارت ماتا کی جے اور جے شری رام کے نعرے بھی لگائے، اس کے علاوہ مسجد کے اندر پوجا بھی کی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ پولیس نے محمود گیوان مدرسہ اور مسجد کے میدان میں زبردستی گھس گئے لوگوں نے نعرے لگائے۔ پولیس نے 9لوگوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ وائرل بھیڑ کو مسجد کے میدان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس مسجد کو آرکیلوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ ثقافتی ورثہ قرار دیا جاچکا ہے۔یہ واقعہ 6اکتوبر دشہرہ والے دن کا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS