3ایڈیٹس اور لال سنگھ چڈھا فیم ایکٹر ارون بالی کا انتقال

0

نئی دہلی (ایجنسی) : معروف اداکار ارون بالی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 79سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ ارون بالی لمبے وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ کچھ مہینے پہلے انہیں اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا تھا۔ ارون بالی میستھینیا گارویس (Myasthenia Gravis ) کی بیماری میں مبتلا تھے۔یہ ایک اٹویمون بیماری ہے جو نروس اور مسسلز کے بیچ کمیونیکیشن فیلور کی وجہ سے ہوتی ہے۔ارون بالی کے انتقال سے ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری
غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کئی سلیبس اور فینس سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کرہے ہیں۔ فینس ان کی روج کی تسکین کے لئے دعا کررہےییں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS