image:aninews.in

نئی دہلی : (یو این آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری کے بیٹے اور دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے والیا کی موت کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوارنٹین میں رہتے ہوئے ملنے والی خبروں سے افسردہ ہوں۔
راہل گاندھی نے سیتارام یچوری کے بیٹے آشیش کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ خدا انہیں اس مشکل گھڑی کا سامنا کرنے کی ہمت عطا کرے گا۔


انہوں نے کانگریس لیڈر اے کے والیا کے انتقال پر بھی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی کاموں سے وابستہ پارٹی کے ایک اہم لیڈر تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر والیا کے کنبے اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا۔
راہل گاندھی نے ، جو حال ہی میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کوارنٹین میں ہیں ، کہا ’’میں گھر میں کوارنٹین ہوں اور مسلسل افسوسناک خبریں آ رہی ہیں‘‘۔ ہندوستان میں بحران صرف کورونا ہی نہیں ہے ، بلکہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں۔ جھوٹی تقریبات اور کھوکھلی تقاریر ملک کو حل نہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS