مشرقی چمپارن میں کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد

0

موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے چھتونی تھانہ علاقہ کے مٹھیا ڈیہہ گاﺅں سے پولیس نے آج کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کی ہے۔ 
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر مٹھیا ڈیہہ گاﺅں باشندہ بھولا کمار کے گھر کے سامنے نیم تعمیر مکان سے 35 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ شراب اسمگلروں میں بھولا کمار اور دو دیگر شامل ہیں جس کے خلاف چھتونی تھانہ میں ایکسائزایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS