وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس، چھوٹے کسانوں، مہاجر مزدوروں کے لئے کئے کئی اعلانات

0

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔  اس درمیان وزیراعظم مودی نے 20لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج کے حوالے سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گزشتہ روز میڈیا سے خطاب کیا اور آج بھی میڈیا سے خطاب کے دوران پیکیج کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔ نرملا سیتا رمن نے چھوٹے کسانوں، ریہری پٹری کا کام کرنے والوں اور مہاجر مزدوروں کے لئے اعلانات کئے۔ 
 ایسے افراد  جن کی سالانہ آمدنی 6 سے 18 لاکھ ہے، اس میں آنے والے افراد کو ہاؤسنگ لون پر کریڈیٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم کی تاریخ مارچ 2021 تک بڑھا دی گئی۔پچاس لاکھ رہڑی پٹری والے تاجروں کے لئے 10 ہزار روپے کا خصوصی قرض دیا جائے گا، جس کے لئے حکومت 5 ہزار کروڑ خرچ کرے گی۔

مہارجر مزدوروں کے لئے سستے کرایہ کے مکان کا منصوبہ، تاکہ مہاجر مزدور جہاں کام کر رہے ہیں وہاں انہیں سستے میں مکان مل سکے۔
یکم جون سے ’ون نیشن، ون راشن ‘کارڈ سکیم  اس سے کارڈ ہولڈر ملک کے کسی بھی حصہ میں راشن حاصل کر سکے گا۔
مہاجر مزدوروں کو دو مہینے تک مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں بھی 5 کلو گندم-چاول اور ایک کلو چنے کی دال دی جائے گی۔ اس منصوبہ کی ذمہ داری ریاستوں پر ہوگی۔
 مزدوروں کو منریگا کے تحت روزگار دیا جائے گا۔ منریگا کے تحت اجرت کو 182 سے بڑھا کر 202 روپے کیا گیا۔
تمام ملازمین کے لئے سالانہ طبی معائنہ کو لازمی کرنے کا منصوبہ۔ خواتین کے لئے نائٹ شفٹ میں کام کرنے پر حفاظت کی فراہمی
حکومت نے ’مدرا اسکیم ‘ کے تحت 50 ہزار روپے  سے کم کے لون کی ادائیگی پر تین مہینے کی رعایت ۔اس کے بعد 12 مہینوں تک سود میں 2 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔
شہروں میں  رہ رہے  غریبوں کی مدد کے لئے 11 ہزار کروڑ روپے کی امداد۔ ریاستی حکومتوں کو  اس فنڈ کا شہری غریبوں کو گھانا اور ٹھکانہ فراہم کرنے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت۔
کسانوں کو دیئے گئے 4.22 لاکھ کروڑ روپے کے لون پر  3 مہینے کی چھوٹ۔ انٹریسٹ سبوینشن اسکیم کو بڑھا کر 31 مئی تک کیا گیا۔ 25 لاکھ نئے کسان کریڈیٹ کارڈ جاری۔
کسانوں کے لئے 30 ہزار کروڑ اضافی ایمرجنسی ورکنگ کیپٹل فنڈ نابارڈ کو دیئے جائیں گے۔ یہ نابارڈ کو ملے 90 ہزار کروڑ کے لئے فنڈ کے اضافی ہوگا اور اسے فوری جاری کیا جائے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS