ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز

0

ملک میں کورونا وائرس کا قہر عروج پر ہے اور اب یہ وبا کے سب سے زائد معاملوں والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3967 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 81،000 سے زائد ہوگئی ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری عداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 81،970 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27920 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور یہاں 27524 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 1019 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6059 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS