آٹو رکشہ سے 6 کارٹن انگریزی شراب برآمد ، ڈارئیور گرفتار

0

نئی دہلی: بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانہ علاقہ میں جیت پور چوراہا سے پولیس نے آج آٹو رکشہ پر لدی 06 کارٹن انگریزی شراب کے 
ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ 
پولس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ لیکر جارہے ہیں، اسی بنیاد پر جیت پور چوراہا کے نزدیک گھیرابندی کی گئی۔ اس دوران ایک 
آٹورکشہ کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران آٹورکشہ سے 06 کارٹن میں رکھی گئی 136 بوتلیں انگریزی شراب کی برآمد کی گئی۔ 
ذرائع نے بتایا کہ آٹورکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS