کووڈ سے نوجوان کی موت، لاش جے سی بی مشین کے ذریعہ شمشان لے جائی گئی

0
Image:Times of India

حیدرآباد۔ : (یواین آئی) کووڈ سے ایک نوجوان کی موت کے بعد اس کی لاش کو جے سی بی مشین کی مدد سے شمشان گھاٹ منتقل کیاگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے راوی پہاڑ علاقہ میں اس نوجوان جس کی شناخت پرائیویٹ ملازم نریش کے طورپر کی گئی ہے، کووڈ سے موت ہوگئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس وبا کے پیش نظر پی پی ای کٹس پہن کر جے سی بی مشین کے ذریعہ اس کی لاش کو شمشان گھاٹ منتقل کیاجہاں اس کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔ دس دن پہلے نریش اس وبا سے مثبت پایاگیا جس کے بعد وہ گھر میں ہی الگ تھلگ رہ کر علاج کروارہا تھاتاہم اچانک اس کی صحت بگڑ گئی اور اس کی موت ہوگئی۔اس کی شادی کو ایک سال بھی نہیں ہوا ہے اور اس کی بیوی حاملہ ہے۔اس کے رشتہ داروں نے یہ بات بتائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS