افغانستان میں آئل ٹینکر دھماکے میں 7 افراد ہلاک ، 14 زخمی

0
image:sfgate.com

کابل :(ژنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کی شب ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک
اور 14 دیگر جھلس گئے۔ اس حادثے کے بعد پانچ افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
طلوع ٹیلی ویژن کے مطابق کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی قومی سڑک پر ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے دوران
دارالحکومت کے اندر آنے کیلئے تقریبا50 آئل ٹینکر کھڑے تھے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کے متعدد اہلکاروں کا لگایا گیا
ہے۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور 14 دیگر جل گئے تھے۔ پانچ افراد لاپتہ ہیں۔
خدشہ ہے کہ دہشت گردوں نے ٹینکر میں بم نصب کیا تھا ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹینکر ڈرائیور نے بھی اس کی
تصدیق کی ہے۔
دھماکے کے بعد بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS