ضمانت کے بعد رہائی نہ ہونے پرعدالت برہم

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 3500کروڑ روپے کی نوئیڈا ’بائیک بوٹ‘پونجی یوجنا معاملے میں گرفتار ایک شخص کو اس کے ایک ماہ پرانے حکم کے باوجود ضمانت پر نہیں چھوڑنے پر اترپردیش سرکار سے بدھ کو ناخوشی ظاہر کی۔ جسٹس اے ایم کھانویلکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سی پی روی کمار کی سہ رکنی بنچ نے ریاستی سرکار پر جرمانہ تو نہیں لگایا لیکن کہا کہ یہ گمبھیر معاملہ ہے۔ بنچ نے کہاکہ ’ہم کیا سن رہے ہیں؟ ایک ماہ قبل ہم نے حکم دیاتھااور اس شخص کو ابھی تک چھوڑا نہیں گیا ہے، کیا اترپردیش کی یہ صورتحال ہے جو ہمارے سامنے پیش کی جارہی ہے۔ آپ ایک ماہ بعد بھی شخص کو رہا نہیں کریں گے، یہ بہت سنگین موضوع ہے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS