اردو ، فارسی کے الفاظ کو ہندی میں بدلنے کا عمل شروع

0
theprint.in

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے اردو، فارسی اور دیگر متروک غیر ہندی الفاظ کو مقبول ہندی الفاظ میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جو ریاستی پولیس مختلف کارروائیوں میں استعمال کررہی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے گزشتہ ماہ پولیس کارروائی میں استعمال ہونے والی دوسری زبانوں کے الفاظ کو ہندی الفاظ سے بدلنے کا اعلان کیا تھا۔مدھیہ پردیش پولیس ہیڈ کوارٹر نے منگل کو ایک خط جاری کرکے مختلف اضلاع کے سینئر پولیس افسران کو غیر ہندی الفاظ کو سرکاری الفاظ سے بدلنے کے بارے میں7دن کے اندرتجویز پیش کرنے کو کہا ہے۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایک ہندی ڈکشنری تیار کی جانی ہے، تاکہ مستقبل میں پولیس کی کارروائی میں ان الفاظ کا استعمال کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS