آٹھ کے علاوہ بقیہ تمام ریاستوں میں کورونا معاملات میں تخفیف

0

ملک کی آٹھ ریاستوں کے علاوہ بقیہ تمام مرکزکے زیراہتمام صوبوں اور ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سرگرم معاملات کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6320 اور کرناٹک میں 5787 سرگرم معاملے کم ہوئے ہیں، جبکہ ہریانہ، لداخ، منی پور، میزورم، راجستھان، سکم اور تلنگانہ و تریپورہ میں کورونا سرگرم معاملات کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی شرح بڑھ کر 91.96 فیصد جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.48 فیصد اور فعال معاملات کی شرح 6.54 فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 38310 نئے معاملے سامنے آئے۔یہ مسلسل نواں دن ہے، جب کووڈ-19 کے 50 ہزار سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔اس عرصہ میں 58323 متاثر صحت یاب  اور490 جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک میں اب تک 82.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 76.03 لاکھ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 123097 اموات ہوئی ہیں۔  
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں و مرکز کے زیراہتمام صوبوں میں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہے۔
یاست۔فعال معاملات۔صحت یاب۔ اموات
انڈمان نکوبار ۔ 160۔ 4132 ۔ 60
آندھرا پردیش ۔22538 ۔ 798625۔ 6719
اروناچل پردیش۔1722۔13238۔38
آسام ۔ 8481 ۔197569۔932
بہار ۔ 6594۔ 209582 ۔1101
چندی گڑھ ۔ 593 ۔ 13708 ۔227
چھتیس گڑھ ۔ 21914 ۔ 166391۔ 2208
دادرا نگر حویلی
اور دمن دیو ۔34۔3221۔ 2
دہلی ۔ 33308 ۔356459۔ 6604
گوا ۔ 2215 ۔ 41123 ۔ 616
گجرات ۔ 12678 ۔ 158114 ۔ 3725
ہریانہ ۔ 12919 ۔ 155717 ۔ 1810
ہماچل پردیش ۔ 2958 ۔ 19304 ۔ 336
جموں وکشمیر ۔ 6080 ۔ 88140 ۔ 1490
جھارکھنڈ ۔ 5119 ۔ 96485 ۔886
کرناٹک ۔ 44824 ۔ 773595 ۔ 11221
کیرالا ۔86792 ۔ 355943 ۔1533
لداخ ۔ 610 ۔ 5671 ۔76
مدھیہ پردیش ۔8298 ۔ 161454 ۔ 2965
مہاراشٹر۔ 119352 ۔1524304 ۔44128
منی پور ۔3568۔ 15343 ۔ 180
میگھالیہ ۔ 1009 ۔ 8579 ۔ 90
میزورم ۔444 ۔ 2347 ۔ 1
ناگالینڈ ۔ 1365۔7689 ۔ 42
اڈیشہ ۔12783 ۔ 279091 ۔ 1340
پڈوچیری ۔2756 ۔ 31827۔ 595
پنجاب ۔ 4183 ۔ 125961 ۔ 4227
راجستھان ۔ 15889 ۔182680 ۔ 1926
سکم ۔ 239 ۔ 3655 ۔ 73
تمل ناڈو ۔ 19504 ۔ 698820۔ 11183
تلنگانہ ۔ 17742 ۔ 223413۔1351
تریپورہ ۔ 1321 ۔29318 ۔ 350
اتراکھنڈ ۔ 3802 ۔ 58050 ۔1029
اتر پردیش ۔ 23035 ۔455498 ۔7076
مغربی بنگال .۔ 36576 ۔338075۔ 6957
کل ۔541405 ۔7603121۔123097

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS