کورونا کی ہلاکت خیزی، ایشیا کے 8 کروڑ افراد غربت کا شکار

0
imgae:business today

کوالالمپور:(یواین آئی) ہلاکت خیزعالمی وبا کورونا وائرس نے ایشیا کے ساڑھے سات سے آٹھ کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی نے ترقی کے تسلسل میں رکاوٹیں ڈالیں۔رپورٹ میں ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے خطے میں آٹھ فیصد کاروباری اوقات ضائع ہوئے جبکہ گھرانوں، مزدوروں اور غیر روایتی معیشت سے وابستہ افراد پر وبا کا منفی اثر پڑا۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کورونا دور میں جو بھی تجزیہ اور نتائج اخذ کئے جارہے ہیں وہ مکمل نہیں ہیں کیوں کہ بیشتر ممالک سے جوڈیٹا مل رہے ہیں وہ مکمل نہیں ہیں۔اس سے دونوں باتیں ہوسکتی ہیں یا تو حالات اور خراب ہوں گے یا بہتری کی راہ پر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS