کورونا کی وجہ سے ایک بیوہ خاتون کی موت،پانچ بچے یتیم’

0

گجویل: کورونا کی وجہ سے ایک بیوہ خاتون کی موت ہوگئی جس کے باعث اس کے پانچ بچے یتیم یسیرہوگئے۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ گجویل منڈل کے شری گری پلی میں پیش آیا۔ مقامی یادایا اورلکشمی کو ایک لڑکا اورچارلڑکیاں ہیں۔ یہ جوڑا محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنا گذربسرکیا کرتا تھا۔ ایک سال قبل شوہرخرابی صحت کی وجہہ سے فوت ہوگیا تب سے خاتون محنت مزدوری کرتے ہوئے بچوں کی کفالت کررہی تھی۔ چند دن قبل وہ کورونا سے متاثرہوگئی تھی کل اس کی موت ہوگئی۔ پہلے باپ اورپھرماں کی موت کے بعد معصوم بچے یتیم یسیرہوگئے۔

جگتیال ضلع تلنگانہ انڈیا سے حافظ عابد کی رپورٹ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS