اسرائیل میں انڈور ماسک پہننے کی لازمی شرط ختم ہوسکتی ہے

0
image:timesofisrael.com

تل ابیب : (اسپوٹنک) اسرائیل کے وزیر صحت یولی ایڈلسٹن نے اعلان کیا ہے کہ اب 15 جون سے ملک میں انڈور ماسک پہننے کی پابندی ختم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ یکم جون سے اسرائیل میں انفیکشن کی کم شرح کے دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئیں۔ انڈور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی طور پر برقرار رکھا گیا تھا۔
مسٹر ایڈلسٹن نے اتوار کو بتایا کہ چونکہ اسرائیل میں کووڈ 19 کی صورتحال بہتر ہورہی ہے،ماسک پہننے کے تمام اصول نو دنوں میں یعنی 15 جون کو منسوخ کردیئے جائیں گے۔
اسرائیل نے 20 دسمبر کو اپنی آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانا شروع کیا تھا اور اس ملک نے دنیا میں سب سے تیز رفتار ویکسینیشن کے عمل کو انجام دیا ہے۔ اسرائیلی شہریوں کو جنوری میں ہی ویکسین کی دوسری خوراک دے دی گئی تھی۔
اسرائیل فائزر کے ذریعہ تیار کردہ ایک طرح کا ویکسین استعمال کررہا ہے۔ 54 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے اس ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے اور 51 یا 50 فیصد سے زیادہ آبادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔
اتوار کو اسرائیل میں 12 سے 15 سال کی عمر کے نوعمروں کو ٹیکے لگانے کا عمل شروع ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS