ہندوستان میں کورونا کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاملے

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے چار لاکھ 1993 معاملے سامنے آئے ہیں جو دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 523 لوگوں کی کورونا سے موت ہوگئی جس کے ساتھ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی۔راحت کی بات ہے کہ اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار مریضوں نے کورونا کو مات دی ہے۔
ماہرین کے جائزے کے مطابق ،ہندوستان کے کورونا وائرس معاملے اگلے ہفتے تین سے پانچ نئی درمیان عروج پر ہو سکے ہیں۔ انفیکشن پر نظر رکھنے کےلئے تشکیل ماہرین کے گروپ کے سربراہ ایم ودھا ساگر کے مطابق- ’’ہمارا اندازہ ہے کہ اگلے ہفتے تک،ملک بھر میں روز بڑھے ہوئے کورونا کے معاملے سامنے آئیں گے۔‘‘
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈاٹا کے مطابق 30 اپریل تک 28,83,37,385 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ۔ ان میں سے 19,45,299 نمونوں کا کل ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔16 جنوری 2021 کے بعد سے ،ملک بھر میں کل 15,49,89,635 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 27,44,485 لوگوں کو یہ خوراک دی گئی۔
18 سے 44 سال کے زمرے کے لوگوں کےلئے ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔اس دوران دہلی،مہاراشٹر،تمل ناڈو،بنگال،کیرالہ،راجستھان اور مدھیہ پردیش نے کہا ہے کہ ان کے پاس ٹیکے کی مناسب خوراک نہیں ہے۔ مرکز نے ان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے پاس ایک کروڑ کی خوراک مہیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS