جاپان کے صوبہ میا گی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0
image:www.japantimes.co.jp

ٹوکیو: (ژنہوا) جاپان کے شمال مشرقی صوبہ میاگی میں سنیچر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 درج ریکارڈ کی گئی ۔
جاپان کی میٹریولوجیکل ایجنسی کےمطابق زلزلے کے جھٹکے صبح دس بج کر 27 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مزکز 38.1 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.8 ڈگری مشرقی طول البلد پرزمین کی سطح سے60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS