اے پی میں کورونا 24گھنٹوں کے دوران 24451نمونوں جانچ

    0

       حیدرآباد:آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24,451نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 477مثبت معاملات سامنے آئے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان مثبت پائے جانے والوں میں بیرونی ممالک سے واپس چار افراد اور دیگر ریاستوں کے 34افراد بھی شامل ہیں۔ریاست میں دیگرریاستوں اور ممالک سے واپس افراد کو ملا کر جملہ 8929کورونا کے معاملات درج ہوئے ہیں۔کوویڈ 19کے نتیجہ میں 24گھنٹوں کے دوران ضلع کرشنا میں تین،کرنول،چتوراضلاع میں ایک ایک اموات ہوئیں۔ریاست میں کوویڈ19سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 106تک جاپہنچی ہے۔اس وبا سے روبہ صحت ہوکر ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 4307پہنچ گئی۔موجودہ طورپر بیشتر اسپتالوں میں 4516افراد زیرعلاج ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS