نرسنگ ہوم کے وارڈ بوائے کا گولی مار کر قتل 

    0

    پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں  ضلع پرتاپ گڑھ تھانہ کندھئ پولیس نے  مدافرپور چلبیلہ روڈ پرجعفر پورموڑ کےنزدیک ہفتہ کے روز نرسنگ ہوم کے وارڈ بوائے کی لاش برآمد ہوئی،جس کا گولی مارکر قتل کیا گیا ہے ۔وہیں پولیس چار لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
    پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ شیام لال وشواکرما(38) کندھئ شہر کے ایک نرسنگ ہوم  میں وارڈ بوائے کا کام کرتا تھا۔ہفتہ کو اس کی لاش تھانہ کندھئ علاقے کے جعفر پورموڑکے نزدیک پائی  گئی ۔پولیس نے پنچ نامہ کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔جہاں  پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے سرمیں پھنسی ہوئی گولی نکالی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔مقتول کے بیٹے نے چار لوگوں پر شبہ ظاہر کیا ہے،جن کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS