ہندوستان میں کورونا کیسز 90 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے۔ 
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,882 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 90.04 لاکھ ہو گئی ہے۔ فعال کیسز میں 491  کا اضافہ ہونے کے بعد یہ تعداد 4,43,794 ہو گئی ہے۔ اس دوران 44,807 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 84.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثناء مزید 584 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,32,162 ہو گئے ہیں۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.93 فیصد ہو گئی ہے جب کہ شرح اموات 1.47 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں اترپردیش میں سب سے زیادہ 803 فعال کیسز سامنے آئے، اس کی بہ نسبت کیرالا میں 1164 فعال کیسز کم ہوئے اور یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 6860 ہو گئی ہے، وہیں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 154 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS