پرتاپ گڑھ  میں باراتیوں کی بولیرو گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، 14 ہلاک

0

پرتاپ گڑھ : اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے مانیک پور علاقے میں ایک ٹرک سے لگژری گاڑی ٹکراگئی جس میں سوار 14 باراتیوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے  جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا۔ مرنے والے افراد اس میں پھنس گئے تھے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔
 ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 افراد  کنڈہ کوتوالی کے جیگراپورگاؤں کے باشندے ہیں جب کہ ایک کا تعلق مانیک پوراور ایک ہتھی گنواں علاقے سے ہے۔
 وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے گہری تعزیت کااظہارکیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں ببلو (22)،دنیش کمار(49)،پون کمار(10)، دیا رام(40)،امن کمار(7)،رام سمن(40)،انش (9)، گورو کمار(10)، نان گوڑ(55)، سچن (12)، ہمانشو(12)، میتھلیش کمار (17)، ابھیمنیو (28)اور مانک پور علاقہ کے رہنے والا ڈرائیور پارس ناتھ (40)شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS