رسوئی گیس سلینڈر 50روپے مہنگا، بڑھ گیا رسوئی کا خرچ

0

نئی دہلی (ایجنسی): مہنگائی کی آگ میں پہلے سے جل رہے عام لوگوں کواب رسوئی گیس سلینڈر کی تپش بھی برداشت کرنے پڑے گی۔ حکومت پیٹرولیم کمپنیوں نے بدھ کی صبح 14.2کلو گریم والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم کمپنیوں کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں اب گھریلوں گیس سلینڈر (ایل پی جی) کا ریٹ 50روپے بڑھ کر 1,053روپے فی سلینڈرہوگیا ہے۔ اس سے پہلے 14.2کلوگرام والے گھریلوں گیس سلینڈر کی قیمت دہلی میں 1,003روپے تھی۔ دہلی میں پچھلے ایک سال میں رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں تقریبا 215روپے کا اضافہ ہوچکاہے۔ اس کی قیمت 834.50روپے سے بڑھ کر 1,003روپے پہنچ گئی تھی۔ جو اب 50اور بڑھ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS