کٹھ پتلی ایجنسیوں کے خوف سے نہیں دبے گی کانگریس کی آواز: پرینکا

0

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس جنرل کنونشن سے قبل چھتیس گڑھ میں پارٹی لیڈروں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرا دھمکا کرکانگریس لیڈروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا، “وزیر اعظم جی کے دوست گوتم اڈانی پر شیل کمپنیوں کے ذریعے غبن اور دیگر بہت سے سنگین الزامات لگے۔ لیکن کیا آپ نے کسی ایجنسی کو اس کی تحقیقات کرتے ہوئے دیکھا۔ لیکن، کانگریس کنونشن میں رخنہ ڈالنے اورمودی جی اور ان کے دوست کے درمیان سانٹھ گانٹھ پراٹھنے والی آوازوں پر ایجنسیاں لگادی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “انڈین نیشنل کانگریس بلا خوف و خطر ملک کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ کانگریس کے اجلاس میں ہم مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کا عہد کریں گے۔ کٹھ پتلی ایجنسیوں کا خوف دکھا کرآپ ملک کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS