سنگاپور میں یو پی آئی سے لین دین کی خدمات شروع

0

نئی دہلی، (یو این آئی) ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان موبائل ایپ کے ذریعے بینک میں یونیفائڈ پیمینٹ انٹر فیس(یو پی آئی) سے فورا پیسے بھیجنے کی سہولت منگل سے شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر یو پی آئی خدمات کی شروعات کرنے والا سنگاپور پہلا ملک بھی بن گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سینگ لو کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موجودگی میں یہ خدمات شروع کی گئیں۔ ہندوستان کی ’یو پی آئی‘ اور سنگاپور کے ’پے ناؤ‘ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو جوڑنے کا باقاعدہ عمل شروع کیا گیا۔ خدمات کا افتتاح انڈین ریزرو بینک(آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس اور سنگا پور کے بینکنگ مانیٹری اٹارٹی آ ف سنگاپور (ایم اے ایس) کے ڈائریکٹر روی مینن کے ذریعے کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان رقم کی فوری اور کم لاگت میں منتقلی کو کامیاب بنانے کے لئے ان ادائیگی کے ان دو نظام کو جوڑا گیا ہے۔ اس سے سنگا پور میں ہندوستانی تارکین وطن ،خصوصی طورپر غیرمقیم ہندوستانی ملازمین اور طالب علموں کو سنگا پور سے ہندوستان اور ہندوستان سے سنگاپور کفایتی شرح پر فورا رقم بھیجنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے فون پر بات بھی کی۔ مسٹر مودی نے مسٹر لی سے آپسی مفادات پر بات کی اور ہندوستان کی صدارت میں ہونے والی جی20ملکوں کی میٹنگ میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سنگاپور میں ہندنژاد تقریبا پونے چار لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں روزگار، تعلیم اور دوسرے کام کے لیے بڑی تعداد میں ہندوستانی رہ رہے ہیں۔
ہندوستان فن ٹیک اختراع کے لئے تیزی کے ساتھ ایکو سسٹم کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی عالم گیریت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یو پی آئی کے فائدے صرف ہندوستان تک ہی محدود نہ رہیں ، بلکہ دیگر ممالک بھی اس سے مستفیدہوں۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS