جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب:کانگریس نے اسٹار لیڈران کی فہرست جاری کی بی جے پی اور آجسو کا اتحاد ٹوٹا،80سیٹوں پر تنہا بی جے پی لڑے گی الیکشن

0

سیاسی جماعتیں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں جنگی پیمانے پر مصروف ہوچکی ہیں۔ اس ضمن میں آج کانگریس نے اپنے اسٹار لیڈران کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں کل40لیڈران کے نام شامل ہیں۔
یہ لیڈران انتخابی مہم کا حصہ رہیں گے اور کانگریس امیدواروں کی حمایت میں جاکر انتخابی ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔
ان میں منموہن سنگھ،طارق انور، سونیا گاندھی، راہل گاندھی عالمگیر عالم اور غلام نبی آزاد وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی اور آجسو کے مابین اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ جس کے پیش نظر بی جے پی تنہا80سیٹوں پر جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب لڑے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS