فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ سخت،29 نوبر کو ہوگی اگلی سنوائی

0

آج سپریم کورٹ نےفضائی آلودگی پر سماعت کرتے ہوئےکہا کہ ہم آلودگی پر قابو پانے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن قدرت ہمارے قابو میں نہیں ہے۔ جب فطرت کا غلط استعمال کیا جاتا ہے تو یہی ہوتا ہے،اور اگر  آڈ ایون اسکیم کے تحت کوئی چھوٹ نہیں دی جاتی ہے تو یہ کام کرسکتا ہے۔
دہلی حکومت کے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے سپریم کورٹ سے کہا اگر کچھ چھوٹ ہٹادی جائیں جو کہ آڈ ایون کی اسکیم کے تحت دی گئیں ہیں،جیسے 2 وہیلر کو آڈ ایون کے زمرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ ہم اس پر مزید کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر 2 وہیلر کو بھی آڈ ایون کے زمرے میں رکھا جائے تو اس سے فضائی آلودگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آلودگی معاملے میں اگلی سنوائی 29 نومبر کو ہوگی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS