کانگریس جھوٹ، بھرم کے ذریعے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش میں: شیوراج سنگھ چوہان

0
image:indiatoday

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور اس کے رہنما جھوٹ اور بھرم پھیلا کر کورونا بحران سے نمٹنے میں مصروف ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اور ان کی حکومت عوام کے ساتھ مل کر کورونا پر قابو پانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم حالات کو جلد سے جلد معمول پر لائیں۔ ہم عوام کے ساتھ مل کر کوششوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکن کانگریس جھوٹ بول کر مدھیہ پردیش میں آگ لگانا چاہتی ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کے جھوٹ کی سطح تو دیکھیے۔ کل مَیہر میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ کہہ رہے ہیں،’میں ابھی رام چندر اگروال جی سے مل کر آیا ہوں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی موت ’نقلی ریمڈیسیور انجیکشن سے ہوئی ہوئے‘۔
شیوراج سنگھ چوہان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب موت کے بعد رام چندر اگروال مسٹر کمل ناتھ کو بتا رہے ہیں کہ ان کی موت نقلی ریمڈیسیور انجیکشن ہوئی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کانگریس کا لیول کتنا نیچے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کی کوشش ہے کہ ریاست میں آگ لگاؤ اور حکومت کو بدنام کرو۔ ایسے کانگریس سے محتاط رہنے اور ریاست کو بچانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS