بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ: کانگریس

0

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بی بی سی کے ذریعہ گجرات فسادات پر دستاویزی فلم دکھائے جانے سے بوکھلاہٹ میں مبتلا مودی حکومت کچھ بھی تنقید برداشت نہیں کر پا رہی ہے، اس لیے اس نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج ٹویٹ کیا، “بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ مرکزی حکومت کی گھبراہٹ کا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔ ہم دھمکی کے ان ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ غیر جمہوری اور آمرانہ سلوک مزید نہیں چل سکتا ہے”۔
پارٹی کے میڈيا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، “اپوزیشن حکومت سے ہنڈنبرگ رپورٹ کے معاملے میں ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) قائم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکومت بی بی سی کے پیچھے پڑی ہے”۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS