سرکاری حصولیابیوں کے واٹس ایپ پیغامات پر چیف الیکٹورل آفیسر برہم، ای سی آئی سے شکایت

0

نئی دہلی،(ایجنسیاں): چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سرکاری حصولیابیوں کی تشہیر کے لئے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ’وکست بھارت سمپرک‘ کے بینر تلے مرکزی حکومت کی ’حصولیابیوں‘ کو ظاہر کرنے والے واٹس ایپ پیغامات کے سلسلہ میں شکایت کو مناسب کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس بھیج دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے شکایت کی چھان بین کے بعد مثالی
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ابتدائی ثبوت ملے۔ گزشتہ ہفتہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈیول کے اعلان کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ یہ شکایت پول پینل کی ’سی وجل‘ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ موصول ہوئی تھی اور اس معاملے پر سرکاری بیان میں شکایت کنندہ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرناٹک میں بی جے پی کے کئی لیڈرران بغاوت پر اترے

بیان میں کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک سرکاری محکمہ نے انتخابی شیڈیول کے اعلان کے بعد حکومت کی کامیابیوں کو دکھانے کے لیے سوشل میڈیا خاص طور پر واٹس ایپ کا استعمال کیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر، چنڈی گڑھ نے مناسب کارروائی کے لیے معاملہ ای سی آئی کو بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS